اسلام شناسی [4] Islam Shinasi
اسلام شناسی
درس ۴
اسلام اور جمہوریت
السلام علیکم امید ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت ہونگے آپ سب کو اسلام شناسی کے کلاس میں خوش آمدید کہتاہوں گذشتہ درسوں میں آپ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ اسلام ایک کامل او جامع دین ہے جسمیں انسان کی انفرادی و سماجی ، مادی و روحی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور جوامع انسانی کی رہبریت کی صلاحیت بھی موجود ہے جسکا اقرار اسلامی دانشمندون کے علاوہ دوسرے مذاہب کے دانشمندحضرات نے بھی کیا ہے ہم نے اس بارے میں کچھ تاریخی شواہد بھی پیش کئے تھے ۔

آج ہم اسلام اور جمہوریت سے متعلق کچھ بیان کرینگے اسکی وجہ یہ ہے کہ آج کل جمہوریت کی بہترین نظام کے طور پر شناخت و معرفی کرائی جارہی ہے اور لوگ جمہوریت سے بہتر نظام کو نہیں جانتے ہیں اب سوال یہ ہے کہ جمہوریت کیا ہے ؟ اور کب وجود میں آئی ؟اسکا موجد کون ہے ؟ اور کہاں یہ نظام وجود میں آیا ؟ جمہوری نظام دیگر نظامہائے سیاست و حکومت کی بہ نسبت کیوں کر مفید ہے ؟ یہ نظام اسلام سے کتنا قریب ہے؟ اور کیا اسلام جمہوریت کو قبول کرتا ہے ؟ اس نظام کی خوبیاں کیا ہیں اور اس کی خامیاں اور نقائص کیا ہیں ؟نیز اسلامی سیاسی نظام اور جمہوری سیاسی نظام کے درمیان کن باتوں میں اشتراک و اتحاد اور کن باتوں میں اختلاف اور تضاد پایا جاتا ہے ؟ یہ کچھ سوالات ہیں جو پیش آتے ہیں اور آج کل ہمارے جوان ہم سے پوچھتے بھی ہیں
عزیز ناظرین ، اس وقت دنیا کےاکثر ملکوں میں جمہوری نظام پایا جا تا ہے اور اس نظام کو سب سے زیادہ مقبول ،مستحکم اور مفید تصور کیا جا رہا ہے ۔ دنیا نے اب تک کئی سیاسی نظام کا تجربہ کیا ہے، تجربات کے اس سفر میں اس وقت لوگوں کی منزل اور پڑاؤ جمہوریت ہے ،جمہوری نظامِ سیاست پر اسلامی نقطۂ نظر سے بہت کچھ لکھا اور کہا جا چکا ہے ، اس کے مفید اور مضر دونوں پہلوؤں پر کافی بحث و تمحیص ہو چکی ہے ، اس کی افادیت یا مضرت کے بڑے بڑے دلائل پیش کئے جا چکے ہیں آج کے درس میں مختصر خاکہ اس حوالے سے بیان کرنا چاہتاہوں ۔
جمہوریت کی جامع و مانع تعریف میں خود علمائے سیاست کا شدید اختلاف پایا جاتا ہے ، تاہم جمہوریت کی سب سے مقبول و مشہور تعریف وہ ہے ، جو امریکہ کے صدر ابراہام لنکن نے کی تھی کہ [government of the people, by the people, for the people]جمہوریت ایسا نظام سیاست ہے جس میں عوام کی حکومت عوام پر ، عوام کے لئے اور عوام کے ذریعہ ہوتی ہے[1] ۔




AlQaaim Media Blogfa, under the leadership of Sheikh Mohammad Jawad Habib, is an intellectual and educational platform with the primary goal of spreading the messages of the Holy Prophet Muhammad (SAW) and his purified progeny.This platform not only provides scholarly and intellectual content but also features a collection of Sheikh Mohammad Jawad Habib's articles and speeches, which open new doors of knowledge and awareness for readers and listeners. AlQaaim Media Blogfa is committed to building a balanced, harmonious, and enlightened society where individuals live with wisdom, insight, and discernment, aiming to lay the foundation for a bright and stable future for the generations to come. MohammadJawad Habib