جدید انسان کے افکار اور عقاید Modern Human Ideology and Beliefs
جدید انسان کے افکار اور عقاید
Modern Human Ideology and Beliefs
تحریر : محمد جواد حبیب۔
جدید انسان اور قدیم انسان سے مراد کون ہے ؟ قدیم انسان کے عقاید و افکار کیا تھے ؟ جدید انسان کے عقاید اور افکار کیا ہیں ؟ انسان کے اوپر کس چیز کی حکومت ہوتی ہے ؟ محققین بتاتے ہیں کہ انسان کے اوپر اسکے افکار اور عقاید کی حکومت ہوتی ہے اگر وہ مسلمان ہے تو اس پر اسلام کے عقاید حاکم ہونگے اور اگروہ ہندو ہے تو اس پر ہندو مذہب کے عقاید حاکم ہونگے اور عیسایی ہو تو عیسائیت ،یہودی ہو تو یہودیت ، نصری ہوتو نصریت ،مجوسی ہو تو مجوسیت حاکم ہوگی لیکن اگرانسان ملحد ہو تو اس پر الحاد کی حاکمیت ہوگی اور الحاد یت ،جدیدیتmodernism کا نیا دین ہے جسکی کا منشاء و منبع مغربی افکار و عقاید ہیں ۔ قدیم انسان سے مراد اٹھارہویں صدی سے پہلے کا انسان ہے اور جدید انسان سے مراد اٹھارہویں صدی کے بعد کا انسان ہے اس مقالہ میں ان دونوں انسانوں کے افکار و عقاید کا جائزہ لینا ہے ۔
جب تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دنیا کی ٢٣ روایتی، الہامی دینی تہذیبوں میں انسان عبد تھا۔ وہ اس وسیع اورعریض کائنات میں خدا کے آگے سر بسجود تھا جو اپنی آخرت کی اصلاح کے لیے فکر مند اور مستقبل کی حقیقی زندگی کے لیے کوشاں رہتا تھا۔ لیکن اٹھارہویں صدی میں تحریک روشن خیالی Enlightenmentکی آمد کے بعد یہ عبد جو بندگی کے سانچے میں ڈھلا ہوا تھا یکایک آزاد ہوگیا Mankind بندے سے آزاد فردHuman being ہوگیا ۔اب اسکا کوئی خالق نہیں بلکہ وہ خود خالق ہے اسکا کوئی خدا نہیں بلکہ خود خدا ہے اس پر کسی کی حاکمیت نہیں وہ کسی کا پیرو نہیں بلکہ اس پر اپنی خواہشات کی حاکمیت ہے اور نفس پرستی اسکاشعار ہے ۔ سید خالد جامعی ،کراچی یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں وہ اپنی تحقیق "جدیدیت کیا ہے اور کیا نہیں؟" اس میں جدید انسان کے کچھ عقاید و افکار کا ذکر کرتے ہیں ۔


AlQaaim Media Blogfa, under the leadership of Sheikh Mohammad Jawad Habib, is an intellectual and educational platform with the primary goal of spreading the messages of the Holy Prophet Muhammad (SAW) and his purified progeny.This platform not only provides scholarly and intellectual content but also features a collection of Sheikh Mohammad Jawad Habib's articles and speeches, which open new doors of knowledge and awareness for readers and listeners. AlQaaim Media Blogfa is committed to building a balanced, harmonious, and enlightened society where individuals live with wisdom, insight, and discernment, aiming to lay the foundation for a bright and stable future for the generations to come. MohammadJawad Habib