گورنمنٹ ہائی اسکول فرونہ پر ایک تبصرہ

تحریر محمد جواد حبیب

تاریخ بشریت میں علم و جہل ، حق و باطل ، ہدایت و ضلالت کے درمیان ہمیشہ سے جنگ رہی ہے ہرنبی اور ولی نے اپنے زمانے میں علم کے نور سے حق کی جانب ہدایت کی ہے تو وہی خدا اور رسول کے دشمنون نے جہل و نادانی ، غربت و فقر کے ذریعہ باطل اور فاسد عقاید کی جانب لوگوں کو بلایا ہے یہ جنگ اب بھی جاری ہے اب ہماری زمہ داری ہے کہ معاشرے سے جہل و نادانی ، پسماندگی،تاریکی ،فقیری اور غربت کو دور کریں اوردنیا علم و معرفت ، صلح وصفا، امن و امان کا گہوارہ بنائیں ۔اس لئے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا تھا : العِلمُ سُلطانٌ، مَن وَجَدَهُ صالَ بِهِ، ومَن لَم يَجِدهُ صيلَ عَلَيهِ؛ جسکے پاس علم ہوتا ہے وہ قدرتمند ہوتاہے اور جسکے پاس علم نہیں و ہمیشہ مغلوب ہوتا ہے ۔ اس عظیم سرمایہ کی حفاظت کے لئے اسکول ، کالج ، یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کا بہترین کردار رہتا ہے اس لئے ان عمارتوں کی تعمیر بشریت کی خدمت کے لئے ایک اہم کام ہے ہمارے گاوں میں علم کے چراغ کو روشن رکھنے میں گورنمنٹ مڈل اسکول اور آرمی گورول اسکول اور دیگر مکاتب دینی اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔لیکن آج گورنمنٹ ہائی اسکول کی منظوری مل گی ہے جو نئی نسل کی تربیت کے لئے بہترین فرصت پیش کرے گی اس موقع پر علاقے کے سبھی باشندوں کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں۔

فرونہ گاوں:

فرونہ شہر کرگل سے ۲۵ کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک خوبصورت، سرسبزاور شادب گاوں ہے جہاں ہزار سے زاید افراد زندگی بسر کرتے ہیں یہ گاوں ابھی حمزاہ آباد کی نام سے مشہور ہے حضرت آیت اللہ شیخ حمزہ (معروف حمزہ تپبتی) بھی اسی گاوں سے تھے جن کی علمی شہرت سے سبھی کرگل والے واقف ہیں یہاں کے رہنے والے خوش مزاج ، خو ش رو ، نرم مزاج ، سخاوت مند، دلسوز ، انصاف پسند ہیں آپس میں بھائی چارہ اور اتحاد کو سالوں سال سے برقرار رکھے ہوئے ہیں ہرسیاسی ، سماجی اور دینی کاموں میں عہدہ داروں اور بزرگوں سے مشورت کی جاتی ہے یہاں کے سرپنچ، مقدم اور دیگر عھدہ دار آپس میں ہر کام صلاح و مشورہ سے انجام دیتے ہیں۔ اس گاوں میں علماء کرام کی بھی کافی تعداد موجود میں یہاں کے لوگ علماء دین کی رہبریت اورہدایت کے سایہ میں رہتے ہیں۔یہاں کئی مساجد ،امام بارگاہیں اور مکاتب دینی ہیں جہاں دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جاتاہے اور پڑھے لکھے جوانوں کی کثیر تعداد موجود ہیں جو ابھی زیر تعلیم ہیں ان کی آمد سے اس گاوں میں اور مزیدعلم و ھنر کی روشنی بھیلے گی ۔