گرو نانک کی تعلیمات اور اسلام

گرو نانک کی تعلیمات اور اسلام

تحریر : محمد جواد حبیب

گرو نانک دیو جی کی تعلیمات اور اسلام کے درمیان مشترکہ اقدار اور اخلاقی اصولوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات، جو سکھ مت کی بنیاد ہیں، اور اسلام، جو امن و محبت کا پیغام دینے والا مذہب ہے، دونوں ہی انسانیت، انصاف، اور وحدتِ الٰہی کی بات کرتے ہیں۔ ان دونوں نظاموں میں سماجی برابری، امن و آشتی، اور خدمتِ خلق کی اہمیت کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ مقالہ دونوں نظاموں میں پائی جانے والی مماثلتوں اور ان کے معاشرتی اثرات کا تجزیہ کرتا ہے۔

ادامه نوشته

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے چیلنجز کا حل

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے چیلنجز کا حل

تحریر : محمد جواد حبیب

خلاصہ
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسلامی تاریخ میں عظیم اخلاقی، سماجی، اور روحانی شخصیت کی حامل ہیں۔ ان کی زندگی اور تعلیمات عصرِ حاضر کے چیلنجز، جیسے اخلاقی زوال، خاندانی نظام کی کمزوری، معاشرتی انصاف کا فقدان، اور روحانی بحران کا حل پیش کرتی ہیں۔ اس مقالے میں حضرت زہرا س کی تعلیمات کو عصری تناظر میں دیکھتے ہوئے قرآنی آیات اور شیعہ علماء کے اقوال کے حوالوں کے ساتھ سماجی اصلاحات اور انفرادی زندگی میں ان کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔

ادامه نوشته

God-Mindedness

God-Mindedness

"In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful" – these words echo deeply in the lives of Muslims, repeated not merely as ritual but as a reminder of the infinite mercy, care, and presence of God. Each verse of the Qur'an, except for one, begins with this phrase, teaching Muslims that life’s every effort, from daily tasks to monumental decisions, is blessed when undertaken with a mindful awareness of God. By incorporating Bismillah into every action – eating, sleeping, working, studying, even resolving conflicts – Muslims seek to align their will with the divine, invoking God’s mercy and guidance to illuminate their way.

ادامه نوشته

مقاصد الشریعہ اور پرامن بقائے باہمی

مقاصد الشریعہ اور پرامن بقائے باہمی

تحریر محمد جواد حبیب

مقاصد الشریعہ (شرعی مقاصد) اسلامی فقہ میں وہ بنیادی اصول اور مقاصد ہیں جن کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے شریعت کو نازل کیا۔ ان مقاصد کا بنیادی ہدف انسانیت کی بھلائی، معاشرتی انصاف، اور اخلاقی و روحانی ترقی ہے۔ اسی طرح، پرامن بقائے باہمی مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے حامل افراد کے درمیان ہمدردی، احترام، اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عمل ہے۔ یہ مقالہ مقاصد الشریعہ کی وضاحت اور ان کے انسانی معاشرت میں پرامن بقائے باہمی کے ساتھ تعلق پر روشنی ڈالے گا۔حال ہی میں ایران کلچرل ھاوس نودہلی میں ایک عالیشان کنفرانس، ہندوستان اور ایران کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور برجستہ دانشوروں کی موجودگی میں منعقد ہوا جسمیں قاصد الشریعہ اور پرامن بقائے باہمی " پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مختلف اراء اور نظریات پیش کئے گئے ۔

  1. مقاصد الشریعہ کی تعریف:مقاصد الشریعہ بنیادی طور پر پانچ اہم عناصر پر مشتمل ہیں:
  • حفاظتِ دین: مذہبی عقائد اور روایات کی حفاظت اور ان کے احترام کو یقینی بنانا۔
  • حفاظتِ نفس: انسان کی جان کی حفاظت کرنا، جس میں صحت، سلامتی، اور فلاح شامل ہیں۔
  • حفاظتِ عقل: عقل کی حفاظت کرنا، جو کہ انسان کے فیصلے کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔
  • حفاظتِ نسل: نسل کی بقاء اور ترویج کے لیے ضروری اقدامات کرنا۔
  • حفاظتِ مال: انسان کی معیشت اور مالی حقوق کا تحفظ کرنا۔
ادامه نوشته

چھٹے شیڈول کی مانگ، ہر لب پر رقصاں ہے۔

چھٹے شیڈول کی مانگ، ہر لب پر رقصاں ہے۔

تحریر : محمد جواد حبیب

لداخ بھارت کے شمال میں واقع ایک خطہ ہے، جو اپنی جغرافیائی، تاریخی، اور ثقافتی اہمیت کے لیے مشہور ہے۔ یہ خطہ ہمالیہ کی بلند و بالا پہاڑیوں میں واقع ہے اور اپنی منفرد جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ہمیشہ اہم رہا ہے۔لداخ بھارت، چین، اور پاکستان کے سنگم پر واقع ہے، جس سے اس کی جغرافیائی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ یہ خطہ بھارت کے لیے دفاعی اعتبار سے نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ چین ، پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقے میں شامل ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدی تنازعے کی وجہ سے لداخ کی دفاعی اہمیت خاصی بڑھ چکی ہے اور یہ علاقہ بھارتی فوج کی نظر میں ایک اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔

لداخ کے لوگوں کی مانگیں

لداخ کے لوگ ہندوستانی حکومت سے متعدد مطالبات کر رہے ہیں، جو ان کی سیاسی، سماجی، معاشی، اور ثقافتی ضروریات کو پورا کرنے پر مرکوز ہیں۔ 2019 میں جب جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اور لداخ کو ایک الگ یونین ٹیریٹری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) کا درجہ دیا گیا، تب سے لداخ کے لوگوں کے کئی مطالبات سامنے آئے ہیں۔ ان مطالبات کا تعلق زیادہ تر خودمختاری، روزگار کے مواقع، ثقافتی تحفظ، اور معاشی ترقی سے ہے۔ان مانگوں کو لے کر خطے لداخ کے شہر کرگل اور لیہ میں کئی جلسات ، تظاہرات ، بھوک ہرتال،پیدل مارچ اور دیگر اقدامات ہوئے ہیں حکومت کے عہدہ داروں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ادامه نوشته

Aim of Life

Aim of Life

Author Jawad Habib

A Deeper Understanding

“And did you think that We created you aimlessly, and that you would not be brought back to Us?” (Qur'an 23:115). This profound question from the Qur'an strikes at the very heart of human existence. It challenges us to reflect on the purpose of our creation. As thinking, rational beings, no one appreciates being accused of working without a goal. Indeed, acting aimlessly contradicts the very principles of reason and intelligence. If humans detest aimless action, how much more so can we expect the Creator—whose wisdom is infinite and beyond human comprehension—to create without purpose? The Qur'an makes it abundantly clear that everything in this world, including our own existence, serves a greater purpose.

The Common Misunderstanding

However, when it comes to the purpose of life, a vast number of people have fallen into a trap of misunderstanding. Some people believe that material well-being is the sole purpose of life. Their guiding principle can be summed up in the creed: "Every person should work according to his ability, and he should receive according to his need." For such people, life revolves around acquiring wealth, comfort, and security. The ultimate goal, in their eyes, is a better standard of living—a bigger house, a fancier car, more luxurious possessions.

But this mindset blurs the critical distinction between the means of life and the aim of life. Let us illustrate this with a simple analogy.

ادامه نوشته