انسان اور حیوان کے مشترکات اورمختلفات
انسان اور حیوان کے مشترکات اورمختلفات
تحریر محمد جواد حبیب کرگلی
انسان اور حیوان کے موضوع پر بہت سے مسلم اور غیر محققین نے قلم اٹھایا ہے اور انسان کو ہر زاوے سے سمجھنے کی کوشش کی ہے لیکن اب تک کسی نے بھی کماحقہ انسان کو نہیں پہچانا اسی لئے یورپ کا مشہور رائٹر جناب الکسیس کارل ااپنی کتاب (Man, The Unknown) میں یہ اقرار کرتا ہے انسان ایک ایسا موجود ہے جسکو کسی نے نہیں پہچانا۔علماء منطق انسان کی تعریف میں یوں لکھتے ہیں "الانسان ھو حیوان ناطق" انسان کو حیوانوں میں شمار کرتے ہیں اوریہ بات بھی واضح ہے کہ انسان اور حیوان میں متعدد چیزیں مشترک ہیں لیکن اسکے باجود بعض چیزیں انسان کی ایسی ہیں جو اسے اپنے ہم جنسوں سے الگ کرتی ہیں اور دیگر جانداروں سے ممتاز کرتی ہیں انہیں امتیازات نے انسان کو اعلیٰ و اشرف بنا دیا ہے جن میں کوئی جاندار اس کا رقیب نہیں۔اس مقالہ میں انسان اور حیوان کے درمیان موجود مشترکات اور مختلفات کو ذکر کرنے کی کوشش کیا جائے گا۔
انسان کا دوسرے جانداروں کے ساتھ بنیادی فرق تین صورتوں میں واضح ہوتا ہے:
(۱) ادراکات اور شعور (Insight or Consciousness)
(۲) رجحانات اور خواہشات (Inclination or Tendencies)
(۳) افعال اور اعمال(Efforts or Acts) ۔
ان تینوں چیزوں میں انسان اور حیوان بعض حد تک شریک ہیں لیکن کچھ عوامل ایسی ہیں جو صرف انسا ن میں پائی جاتئ ہیں یہی انسانیت کا معیار اور انسانی تمدن (Civilization)و ثقافت (Culture)کا سرچشمہ بھی ہے۔





AlQaaim Media Blogfa, under the leadership of Sheikh Mohammad Jawad Habib, is an intellectual and educational platform with the primary goal of spreading the messages of the Holy Prophet Muhammad (SAW) and his purified progeny.This platform not only provides scholarly and intellectual content but also features a collection of Sheikh Mohammad Jawad Habib's articles and speeches, which open new doors of knowledge and awareness for readers and listeners. AlQaaim Media Blogfa is committed to building a balanced, harmonious, and enlightened society where individuals live with wisdom, insight, and discernment, aiming to lay the foundation for a bright and stable future for the generations to come. MohammadJawad Habib