Introduction to Surah Mulk

⚫️Introduction to Surah Mulk.

by Mr: Ajaz Hussain


💠It has two names, 1:Mulk.
2:Tabarak.

💠It  has 31 Verses.

💠It discusses about three subjects:
1:God and his creations,Gods Attributes and essence.
2:Chastisement of Non-believers and transgressors.
3:Conversation of hell dwellers on the day of resurrection.

ادامه نوشته

تفسیر سورہ ملک ۔ دوسرا درس

دوسرا درس

تاریخ:۳۱۔۱۔۲۰۲۱

تفسیر سورہ ملک

آیات نمبر ۳ اور ۴

عزیز دوستو آپ سب کو آج کے اس کلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ سب بخیر و عافیت ہوینگے ان ایام میں حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا  کی ولادت با سعادت  ہے آپ سب کی خدمت میں اس مناسبت پر مبارک با د پیش کرتا ہوں۔

  قالت الزهراء(ع): " حبب إلى من دنياكم ثلاث : تلاوۃ كتاب الله ، والنظر في وجه رسول الله ، والانفاق في سبيل الله " [1]

حضرت فاطمہ زہرا سلام علیھا فرماتی ہیں مجھے تمہاری دنیا میں سے تین چیز پسند ہے  تلاوت قرآن مجید ،  رسول اسلامﷺ کے چہرہ کی زیارت  اور راہ   خداوند میں انفاق  کرنا ۔

  قرآن کیا ہے؟ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے جسکو خدا نے قیامت تک آنے والے انس وجن کی رہنمائی کے لئے آخری نبی حضور اکرم ﷺ پر وحی کے ذریعہ عربی زبان میں ۲۳ سال کے عرصہ میں نازل فرمایا۔

قرآن کے نزول کا مقصد؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو قیامت تک آنے والے انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے مگر خدا  سے ڈرنے والے ہی اس کتاب سے فائدہ اٹھاتے ہیں، جیساکہ فرمان الٰہی ہے: یہ کتاب ایسی ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں، یہ ہدایت ہے (اللہ سے ) ڈر رکھنے والوں کے لئے[2]۔

 

ادامه نوشته

کلاس تفسیر Interpretation class

  

 

تفسیر سورہ ملک

استاد

 محمد جواد حبیب

مقدمه  :

منطقہ لداخ کےدہلی میں مقیم اسٹیوڈینس  کی درخواست  پر  اس کلاس کو منعقد کیا گیا ہے    جسمیں سورہ ملک کی مختصر تفسیر بیان کی جاتی ہے امید کرتا ہوں کہ یہ کلاسس ہمارے جوانوں کے لئے مفید رہے یہ کلاس  ۵ جنوری ۲۰۲۱ میں شروع کیا تھا ۔

درس اول

 سوره ملک قرآن مجید  کے ۲۹  پارہ  کا پہلا سورہ  ہے جو ۳۱ آیات پر مشتمل  ہے  یہ سورہ   مکہ میں نازل ہوئی ہے

 اس سورہ کو "تبارک" اور "ملک  "کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے  "ملک" کا معنی طاقت، قدرت ، فرمانروائی  اور نفاز حکم کے ہے   "تبارک" کے معنی پربرکت، بلندو بالا اوراسکی برکت عظیم اور دائمی ہے ۔

اس سورہ کی فضیلت کے بارے میں ہے کہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : اس سورہ  کے پڑھنے سے عذاب قبر سے نجات ملتی ہے ۔

اس سورہ کا مضمون کلی طور پر تین مباحث پر مشتمل ہے

  1. مبداء ہستی  (Origin of existence): خلقت انسان اور  کائنات ، نظام کائیات  اور خداوند کی صفات کے ساتھ ساتھ انسانوں کے شناخت اور معرفت کے ابزار کے بارے میں بحث ہوئی ہے ۔
  2. معاد(Resurrection) : عذاب دوزخ اور قیامت کے دن جہنمیوں کی گفتگو ،کے بارے میں بھی بحث کی ہے
  3. کافروں اور ظالموں کو دنیوی اور اخروی عذاب سے ڈریا گیا ہے

 

ادامه نوشته

وراثت  "Inheritance"

وراثت

"Inheritance"

 

سوال : وراثت سے مراد کیا ہے ؟

سوال : اسباب و عوامل ارث کیا ہیں ؟

سوال : طبقات ارث کیا ہیں ؟

سوال : موانع ارث کیا ہیں؟

 

"وراثت" سے   مرنے والے کی جائداد مراد ہے ، جو اسلام میں میت کے ورثاء میں خصوصی قانون کے ساتھ تقسیم کی جاتی  ہے۔

 

وارث ، مورث اور وراثت :

جس میت کے جایداد کو لیتا ہے  اسکو "وارث" کہا جاتا ہے ، جو شخص وراثت چھوڑتا ہے اسے "مورث" کہا جاتا ہے اور میت کی باقی رہ جانے والی چیز  خواہ جائیداد ہو یا  املاک ، اسے " وراثت "کہا جاتا ہے ۔

اسباب وراثت :

  1. نسب : رشتہ داری  کو کہا تا ہے مرنے والے کے رشتہ دار وراثت کے حقدار ہوتے ہیں ۔
  2. سبب : شادی ، دائمی شادی سبب نبتی ہے کہ میان اور بیوی آپس میں ایک دوسرے سے  وراثت حاصل کرسکے ۔
  3. ولاء : کسی کا کسی کے سے قرابت   اور نزدیک ہونا ہے  یہ ولاءکے تین قسم کے ولا عتق، ولاضامن جریرہ اور ولا امامت ۔

ابزارک تصویر

ادامه نوشته