یوم آزادی تنوع میں اتحاد (Independence Day-Unity in Diversity)
تحریر : محمد جواد حبیب
۷۵
یوم آزادی جمہوریہ ہند کے موقع پر القایم میڈیا کی جانب سے ایک شاندار وبینار کا انعقاد کیاگیا جسمیں خطے لداخ کے نامور علمی اور اجتماعی شخصیات منجلہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ جلیلی ، ڈگری کالج زنسکر کے مدیر محترم پروفیسر ناصر شعبانی ،کرگل نوجواں سانیس دان ڈاکٹر ارشاد احمد ، دہلی یونیورسٹی کے کومرس کے پروفیسر محمد حسن اور شیخ جواد حبیب نے شرکت کی جسمیں "یوم آزادی تنوع میں اتحاد" کے عنوان پر مقریرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ وبینار القایم میڈیا کے انسٹاگرام پر آنلاین رکھاگیا جسمیں جوانوں اور اسٹوڈینس کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقریرین حضرات نے آزادی کے اہداف اور مقاصد ،شہداء وطن کی قربانی ،اور سیاسی ، اجتماعی اور دینی رہبروں کی راہنمایی اور فداکاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اور ملک کی صورت حال پر بھی گفتگو کی اور دور حاضر کے سبھی ہندوستانیوں سے علمی ، سیاسی ، مذہبی اور اجتماعی عہداروں سے گزارش کی کہ تحریک آزادی کے اہداف اور مقاصد کو حاصل کرنے میں دن دوگنی اور رات چوگنی کوشش کریں۔
ہماری آزادی کو 75 سال ہوگئے آزادی کا امرت مہوتسو اور جشن منانے کا ہمیں موقع ملا، اس بات پر ہم جتنا خوشی کا اظہار کریں وہ کم ہے سارے ہندوستانی ایک دوسرے کو دلی مبارکباد دیں کیوں کہ آزادی کی لڑائی سب نے مل کر لڑی اور انگریزوں کے سامراج کو ختم کرنے کے لیے نہ جانے کتنے ہندوستانیوں نے اپنے خون سے اس کہانی کو سرخی عطا کی ۔
انگریزوں کا پہلا قافلہ 1601 ءمیں دور جہانگیری میں ہی ہندوستان آیاتھا،اس حساب سے ہندوستان سے انگریزوں کا انخلاء 1947 ءمیں 346 ءسال بعد ہوا۔ اس دوران ظلم وبربریت کی ایک طویل داستان لکھی گئی تھی، جس کا ہرصفحہ ہندوستانیوں کے خون سے لالہ زار ہے، جذبۂ آزادی سے سرشار اورسر پر کفن باندھ کر وطن عزیز اور اپنی تہذیب وتمدن کی بقاء کیلئے بےخطر آتش افرنگی میں کودنے والوں میں مسلمان پیش پیش تھے،جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں اگر الگ کردی جائیں تو ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کبھی مکمل نہ ہوگی۔
تحریک آزادی کی پوری جدوجہد کا خلاصہ کریں تو ان الفاظ کے گرد گھومتی ہیں جو آزادی کا بنیادی تصور بھی ہیں:

AlQaaim Media Blogfa, under the leadership of Sheikh Mohammad Jawad Habib, is an intellectual and educational platform with the primary goal of spreading the messages of the Holy Prophet Muhammad (SAW) and his purified progeny.This platform not only provides scholarly and intellectual content but also features a collection of Sheikh Mohammad Jawad Habib's articles and speeches, which open new doors of knowledge and awareness for readers and listeners. AlQaaim Media Blogfa is committed to building a balanced, harmonious, and enlightened society where individuals live with wisdom, insight, and discernment, aiming to lay the foundation for a bright and stable future for the generations to come. MohammadJawad Habib