دین شناسی /درس سوم
بسمہ تعالی
دین شناسی
درس سوم تاریخ ۱۳/۱۰/۲۰۱۹
الحمداللہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی اشرف الانبیاء و المرسلین و علی آلہ اجمعین
آپ سارے جوانوں کو اسلامک کلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں ہم نے گزشتہ ہفتے میں دین شناسی کے بارے میں گفتگو کی تھی آج بھی چاہتے ہیں کہ اسی بحث کو ادامہ دیا جائے ۔اس دنیا کا کوئی انسان ایسا نہیں ہے جسکو دین کی ضرورت نہ ہو یہ جو شعار لگایا جاتا ہے بی دینی کا ،ایتھسٹ یہ درحقیقت خود ایک دین ہے اس دنیا کا جدید ترین دین ،بی دینی ہے جسمیں اس دنیا میں رایج اور مشہور ادیان انکار ہوتا ہے ۔خلاصہ کلام یہ ہے دین بمعنی روش زندگی ، طریقہ زندگی ، ہر انسان کو ضرورت ہے اس کے بغیر کو ئی بھی شخص زندگی بسر نہیں کرسکتا ہے خواہ وہ اس کو بی دینی ہی کیوں نہ کہے ۔اس معنی میں بے دینی بھی ایک قسم کا دین ہے ۔

آج ہم دین کے معنی اور مطلب کو جانیگے قرآن میں دین کس کس معنی میں استعمال ہوا ہے اس بارے میں گفتگوکرینگے اور ساتھ ساتھ میں بہترین دین کی خصوصیات کو بھی بیان کرینگے ۔
دین کا مطلب کیا ہے؟.
دین کی لغوی اور اصطلاحی [علمی زبان ] معنی کیا ہے
لغت میں دین : اطاعت، بندگی، قانون و شریعت، سزاوجزا(حساب) ، پیروی اور تسلیم کے ہے۔
قرآن میں خداوند ارشاد فرماتاہے۔
مالك يوم الدين ]سزا و جزا ]
هو الذي ارسل رسوله بالهدي و دين الحق. [قانون اور شریعت ]
دعوالله مخلصين له الدين. [ اطاعت ، بندگی ]
لكم دينكم و لي دين. [ پیروی ،حتی پت پرستی کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے ]
قرآن نے بھی ان سب معانی میں دین کو استعمال کیا ہےاس سے واضح ہوتا ہے کہ دین کا استعمال مختلف معانی میں ہوتا ہے اس بناپر ایک دین شناس ہو آگاہ رہناچاہئے کہ دین کس وقت کس معنی میں استعمال ہوا ہے تاکہ ہم خداوند عالم کے مراد کو بہتر جان سکیں اور اس پر عمل کرسکیں ۔
دین کا اصطلاحی مطلب کیا ہے۔؟
اصطلاح:یعنی علمی زبان۔۔
اصطلاح میں دین کی بہت ساری تعاریف ہوئی ہیں۔ ہم یہاں تین تعاریف پر بات کریں۔
عام تعریف۔ [General Definition]
خاص تعریف۔[Specific Definition]
اخص تعریف۔ [Particular Definition]
دین کی عام تعریف یوں ہے۔ [General Definition]
دین اعتقادی، اخلاقی اصولوں کا مجموعہ ہے، زندگی گزارنے کا طریق ، راہ و روش زندگی، way of life ۔ اس معنی میں ہر ایک مکاتب فکر، خواہ الھی ہو یا بشری ، آسمانی ہو یا زمینی ،اچھا ہو یا برا ، لیبرالیسم ، ہیومانسیم ، ہندویسیم ، بودایسیم ،سکیم ،جینسم ، مسیحت ، یہودیت اور اسلام سب کے سب دین کے معنی میں شامل ہو گا اس لئے کہ ہر کوئی یہ شعار لگاتا ہے کہ یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے ۔روش زندگی سیکھاتا ہے ۔یہ دین کا عام معنی و مطلب ہے ۔
خاص تعریف: [Specific Definition]
دین ،اعتقادی اور اخلاقی اصولوں کا مجموعہ جسکو خالق کائنات نے بنایا ہے۔ اس تعریف میں صرف وہ دین شامل ہوتاہے جسکا دعوا یہ ہے کہ اس کائنات کا خالق ہے انسان کا خالق ہے اور وہ دین اس خالق کی جانب سے ۔جب دین کی تعریف یہ ہوگی اس وقت بہت سارے ادیان خارج ہوئنگے جن کا عقیدہ یہ نہیں سارے بشری اور زمینی دین اس تعریف سے خارج ہوجائے گا ۔صرف وہی دین رہے گا جس میں خالق کائنات کا تصور موجود ہو۔
اخص تعریف۔ : [Particular Definition]
اس میں ایک خاص دین کی تعریف کیا جاتا ہے چونکہ ہم مسلمان ہیں اس لئے ہم اسلام کی تعریف کرینگے ۔
اسلام، اعتقادی اور اخلاقی اصولوں کا مجموعہ ہے جسکو خداوند عالم نے حضرت محمد ﷺ کے ساتھ انسانوں تک پہنچایا جسکا مقصد انسانوں کو سعادت کا راستہ دیکھاناہے۔
بہترین دین کی خصوصیات:
- دین کے قوانین عقل و فطرت کے مطابق ہو۔
دین کی بنیاد عقل کے اصولوں کے مطابق ہو عقل کے خلاف نہ ہو یہ ممکن ہے کہ کچھ لوگوں کو دین کے بہت سی باتیں سمجھ میں نہ آئے چون کہ دین کی حکمتوں کو سمجھنا ہر ایک کی بس کی بات نہیں ہے چون دین کی باتیں فوق عقل ہوسکتی ہے لیکن عقل سے با ہر نہیں ہوسکتی ہے جو عقل سلیم رکھتا ہوگا وہ دین کے ہر دستور پرغور و فکر کرے گا۔اس بنا پر جو دین عقل اور فطرت کے مخالف ہو اسکی پیروی نہیں کرنی چاہئے ۔
- تحریف سے خالی ہو۔
گزشتہ ایادن کی مشکل یہ تھی کہ لوگوں نے اپنے میل کے مطابق اس میں تحریفات ایجاد کیا جاسکے بناپر بہت سے لوگ گمراہ ہوگے اب ایسا لگتا ہے کہ اگر ان تحریفات کوانجام نہ دیا جائے تو بے دین کہالا جائے گا ہی حال ہر دین کے ساتھ ہوا اور ہوگا اس بنا لازم ہے کہ ہم اور آپ ایسے دین کے پیرو بنیں جسمیں انحراف نہ ہوا ہو۔قرآن کہتا ہے یحرفون الکلم عن مواضعہ ان لوگون نے کلمات کو اپنی جگہ سے منحرف کیا ۔
لیکن اسلام تحریف خالی ہے یعنی اسلام میں کوئی تحریف نہیں کرسکتا ہے اس لئے خداوند اسکا محافظ ہے اسلام کے دستورات اور قوانین کا سر چشمہ قرآن مجید ہے جسکے بارے میں خداوند ارشاد فرماتا ہے کہ میں اسکا محافظ ہوں
قرآن۔ انا نحن نزلنا الذكر و انا له حافظون. ہم نے ذکر[قرآن ] کو نازل کیا ہم ہی اسکے محافظ ہیں ۔
لایاتیہ الباطل من بین یدیہ : کہی سے بھی باطل قرآن میں نہیں آسکتا ہے ۔
- امید بخش ہو ،[ امید دلانے والا ہو ]۔
ناامیدی اس دین میں نہ ہو بلکہ ہر خطا کار اور گناہ گار کو واپس آنے کا راستہ ہو۔ جب ایک اسٹیوڈنیٹس کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ اسکی زحمت اور محنت کا پھل ملے گا تو وہ کبھی نا امید نہیں ہوگا اس بنا پر جب کسی دین دار کو یہ معلوم ہوجائے کہ اسکی دیندار کا پھل ملے گا وہ بھی ناامید نہیں ہوگا ۔ اسلام کہتا ہے جو شخص توبہ کرتا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے کہ اس نے گناہ نہ کیا ہو۔ پیامبر اسلام فرماتے ہیں : توبہ کرنا سب کے لئے اچھا ہے لیکن جوانوں کے لئے بہترین ہے اسلام گناہ کبیرہ میں ایک گناہ خدا رحمت سے مایوس اور ناامید ہوجانے کو گنتا ہے اس بنا پر ناامیدی کفر ہے اسلام میں انسان جتنا بھی بڑا گناہ گار ہو لیکن خداوند کی رحمت سے بڑا نہیں مایوس نہیں ہوجانا چاہئے طلب مغفرت کرے ،توبہ کرے اور نیکیوں میں اضافہ کرے اور خدا پر توکل کرے دعا، مناجات ہمیشہ خداوند سے کرتے رہے۔
دین خالق کائنات کی جانب سے ہو۔
دین جامع ہو۔ یعنی وہ انسان کی تمام ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہو۔ جامعیت رکھتا ہو۔ دین انسان کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہو انسان کی ضرورت مختلف ہوسکتی ہے جیسے دنیوی و اخروی ، جسمی و روحی ، مادی و معنوی ، فردی و اجتماعی ۔
دین انسان کی ان تمام ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہے جو دین انسان کی ضرورتوں کو برطرف نہیں کرتا وہ بہترین دین نہیں ہے انسان کے بہت سی ضرورت اجتماع سے مربوط ہے جب تک انسان اجتماعی نہیں ہوتا تب تک اس وہ ان ضرورتوں کو پورا نہیں کرسکتا ہے اس بنا پر لازم ہے کہ دین انسان کی اجتماعی مشکلات کو بھی حل کرے ۔
اسلام ایک کامل دین ہونےکے ناطے انسان کے ہر شعبے زندگی کے لئے قانون رکھتا ہے بالخصوص انسان کی اجتماعی پہلو کی جانب بھی نظر رکھتا ہے اور انسان کو گہوارے سے گور تک قانون رکھا ہو اہے بیت الخلا سے مسجد تک قانون رکھتا ہے۔
آخرمین بہترین دین کی خصوصیات کو ایک قطع میں پیش کرتا ہوں ۔
دین حق کی ہے یہ پہچان اے عزیز یوں سنو
عقل و فطرت کے مطابق کا ، اسکاسب پیام ہو
ہوامید زندگی ، تحریف سے خالی بھی ہو
جامعیت ہو اسی میں ، رب کا بھی پیام ہو
جواد حبیب /۱۶/۱۰/۲۰۱۹
AlQaaim Media Blogfa, under the leadership of Sheikh Mohammad Jawad Habib, is an intellectual and educational platform with the primary goal of spreading the messages of the Holy Prophet Muhammad (SAW) and his purified progeny.This platform not only provides scholarly and intellectual content but also features a collection of Sheikh Mohammad Jawad Habib's articles and speeches, which open new doors of knowledge and awareness for readers and listeners. AlQaaim Media Blogfa is committed to building a balanced, harmonious, and enlightened society where individuals live with wisdom, insight, and discernment, aiming to lay the foundation for a bright and stable future for the generations to come. MohammadJawad Habib