دین ایک وسیع اور جامع اصطلاح ہے۔ دین کا معنی ہے : نظامِ زندگی، سیرت، فرمانبرداری، برتاؤ، سلوک اور حساب و احتساب، ایک انسان کا دوسرے انسان کے ساتھ برتاؤ ہو یا مخلوق کا خالق کے ساتھ معاملہ، ان سب باتوں کو دین کہا جائے گا۔ جب ہم کسی چیز پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق عمل کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ میرا دین ہے۔ لہٰذا اس تعریف کے مطابق، اگر ہم اپنے دینی عقیدے کے مطابق عمل نہیں کرتے، یا اسکی تعلیمات کے خلاف کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم واقعی اس دین کو نہیں مانتے۔ ۔ قرآن کریم نے ایسے لوگوں کے بارے میں بتایا ہے۔( وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِیْنَ[1]) "لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔" لیکن وہ (حقیقت میں) ایمان نہیں لاتے۔" قرآن مجیداس کو مسلمان نہیں مانتا جو اس کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتا۔ پس سچا مسلمان وہ ہے جو ہر وقت اسلام کی تعلیمات پر عمل کرے۔ اگر ہم سچے مسلمان ہیں تو ہمیں اپنے گھر کے اندر اور باہر، کلاس روم میں، کھیل کے میدان میں، مسجد میں، سڑکوں پر اور جہاں کہیں بھی ہوں اسلام کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔
دین اور مذہب میں فرق کیا ہے :
عام طور پر دین اور مذہب کو ایک دوسرے کے مترادف تصور کیا جاتا ہے، جبکہ ان دونوں میں بنیادی فرق ہے۔ دین کل ہے اور کسی بھی نظام کے اصول و ضوابط کا نام ہے۔ نیز دین، دنیا و آخرت کے تمام گوشوں کو محیط ہے اس کے برعکس مذہب جزو ہے جو شرعی عبادات و احکامات سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ معروف معنوں میں مذہب بندے اور خدا کے اس تعلق کا نام ہے جسے انسان کے دنیوی معاملات سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔
اسلام دین ہے مذہب نہیں کیوں کہ دین میں زیادہ وسعت اور جامعیت پائی جاتی ہے۔ قرآن حکیم نے کسی بھی جگہ اسلام کو مذہب نہیں بلکہ ہمیشہ دین ہی قرار دیا ہے جیسا کہ ارشاد فرمایا: (ِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللهِ الْاِسْلَام[2])بے شک دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے۔وہ نظامِ حیات جو کمال درجہ جامعیت کی شان کے ساتھ بیک وقت دنیا اور آخرت کو محیط نہ ہو اسے مذہب یا فلسفہ اور نظریہ تو قرار دیا جا سکتا ہے، دین نہیں کہا جا سکتا جبکہ دین اسلام کل ہے جس میں معیشت، معاشرت، سیاست سب شامل ہیں۔ یعنی دین اُسی نظام کو کہا جا سکتا ہے جو ہر اعتبار سے کامل و اکمل ہو اور انفرادی سطح سے لے کر بین الاقوامی سطح تک زندگی کے ہر گوشے اور ہر پہلو کو محیط ہو اور ہر شعبۂ حیات میں مؤثر اور قابلِ عمل رہنمائی مہیا کر سکتا ہو۔
+ نوشته شده در Tue 31 Oct 2023 ساعت 1 PM توسط Mohammad Jawad Habib
|
AlQaaim Media Blogfa, under the leadership of Sheikh Mohammad Jawad Habib, is an intellectual and educational platform with the primary goal of spreading the messages of the Holy Prophet Muhammad (SAW) and his purified progeny.This platform not only provides scholarly and intellectual content but also features a collection of Sheikh Mohammad Jawad Habib's articles and speeches, which open new doors of knowledge and awareness for readers and listeners. AlQaaim Media Blogfa is committed to building a balanced, harmonious, and enlightened society where individuals live with wisdom, insight, and discernment, aiming to lay the foundation for a bright and stable future for the generations to come. MohammadJawad Habib .Email:mjmufeedi@gmail.com