قربانی کی فضیلت و اہمیت

سائنس سے اسلام کا کوئی ٹکراؤ نہیں
محمد جواد حبیب
آج کل ہمارے جوانوں کے سامنے بہت سے سوالات ہیں جن میں ایک مہم سوال یہ ہے کی کیا مذہب اور سائنس میں کوئی ٹکراو ہے ؟ یا کیا اسلام سائنس کا مخالف ہے ؟ ان سوالوں کے جواب میں ہم بعض اسلامی دانشوروں کی نظریات کو پیش کررہے تاکہ نئی نسل مطمئن ہوکر مذہب اور سائنس کا مطالعہ کرسکے ۔
ان سوالوں کا مختصر سا جواب جو اسلامی دانشوروں کی جانب سے دی گی ہے وہ یہ ہے کہ اسلام اور سائنس میں کوئی ٹکراو نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام کل ہے اور سائنس اسکا جزو ہے جزوکبھی کل کا مخالف نہیں ہوسکتا ہے ۔مزید مذہب اور سائنس میں ٹکروا نہ ہونے کی بڑی اہم وجہ یہ ہے کہ دونوں کی بنیادیں ہی جدا جدا ہیں۔ دَرحقیقت سائنس کا موضوع ’علم‘ ہے جبکہ مذہب کا موضوع ’ایمان‘ ہے۔ علم ایک ظنّی شے ہے، اِسی بناء پر اُس میں غلطی کا اِمکان پایا جاتا ہے، بلکہ سائنس کی تمام پیش رفت ہی اِقدام و خطاء ( trial / error ) کی طویل جِدّ و جہد سے عبارت ہے۔ جبکہ دُوسری طرف اِیمان کی بنیاد ظن کی بجائے یقین پر ہے، اِس لئے اُس میں خطا کا کوئی اِمکان موجود نہیں۔اِیمان کے ضمن میں سورۂ بقرہ میں اِرشادِ ربانی ہے:اَلَّذِینَ یُؤمِنُونَ بِالغَیبِ (البقرہ،۲:۳) جو غیب پر اِیمان لاتے ہیں۔